@nip_news_official.pk: *بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی، آرمڈ ڈرون کے ذریعے بی ایل اے کے مبینہ ٹھکانے تباہ!* بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بی ایل اے کے ٹھکانوں کو آرمڈ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران متعدد مبینہ پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ کارروائی علاقے میں مسلح عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کی گئی۔ *سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان اور ملک بھر میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں مسلسل انجام دے رہی ہیں اور ہر قسم کے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔* #Pakistan #PakistanNews #BreakingNews #Balochistan #Harnai