@heerkipoetry4: "دیکھ ماں تیری یہ صابر بیٹی۔۔۔ جھیل گئی دکھ کیسے کیسے! "ماں! کاش میں تجھے بتا سکتی، کہ تیری سکھائی ہوئی صفتِ صبر نے، اس مشکل دنیا میں میرا کتنا ساتھ دیا، اور مجھے کتنی بار ٹوٹنے سے بچایا۔ تو نے ہمیشہ مجھے مضبوط رہنا سکھایا، لیکن وقت کے کچھ تھپیڑے اتنے سخت تھے۔ کہ تپتے ہوئے صحرا کی طرح میری روح کو جھلسا گئے۔ میں نے ہر اس مقام پر خاموشی اختیار کی، جہاں میرا بولنا رشتوں کو ختم کر سکتا تھا، اور تیرے دیے ہوئے اخلاق کا بھرم رکھنے کے لیے، ہر تلخ گھونٹ ہنس کر پی لیا۔ لوگ سمجھتے ہیں میں بہت خوش نصیب ہوں، پر کوئی نہیں جانتا کہ، اس مسکراہٹ کے پیچھے کتنے طوفان دبائے بیٹھی ہوں۔ دنیا کے سامنے سر اٹھا کر جینے کی چاہ میں، میں نے تنہائی میں ایسے ایسے دکھ کاٹے ہیں، جن کا تصور بھی روح کانپا دیتا ہے۔ میں نے اپنوں کے بدلتے تیور دیکھے، تلخ رویے جھیلے، اور دل پر پتھر رکھ کر ہر آزمائش کا سامنا کیا۔ ماں۔۔۔۔۔ تیری یہ بیٹی آج بھی تیرے ہی نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔ زمانے کے سامنے کبھی اپنے آنسوؤں کا تماشہ نہیں بننے دیا، پر سچ یہ ہے، کہ اس صبر کی قیمت میری معصومیت اور میری اندرونی خوشیوں نے چکائی ہے۔ میں نے زندگی کے سارے امتحان اکیلے جھیل لیے، بس اب اندر سے ایک عجیب سی تھکن محسوس ہوتی ہے، جہاں دل چاہتا ہے، کہ سب کچھ چھوڑ کر بس تیرے۔ کندھے پر سر رکھوں اور جی بھر کر رو لوں۔ 💔😔 #poetry #brokenheart #UrduShayari #viralvideo #tranding