@alfaazic: کتابیں پڑھ کر جو سمجھ آتی ہے وہ علم ہے، مگر جو سمجھ ٹھوکر کھا کر آتی ہے وہ زندگی ہے۔ اور زندگی کی قیمت ہمیشہ وقت، آنسو اور کچھ ایسے لوگوں سے ادا کی جاتی ہے جنہیں ہم نے اپنا سمجھا تھا۔ 🍂 جب تک سمجھ آتی ہے تب تک بہت کچھ جا چکا ہوتا ہے۔ کوئی رشتہ، کوئی موقع، کوئی وقت جو واپس نہیں آتا۔ اور یہی اس سمجھ کی اصل قیمت ہے جو ایک بار ادا ہو جائے تو پھر کبھی نہیں بھولتی۔ 😔 اس لیے جو لوگ تجربے سے گزرے ہیں انہیں کمزور مت سمجھو، وہ اس دنیا کی سب سے مہنگی یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں جہاں فیس پیسوں میں نہیں درد میں ادا ہوتی ہے۔ 🖤🍂 #الفازک