@gmchandio55: کراچی – 5 اگست آگاہی مہم 5 اگست کو بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ناحق قید کے تین سال مکمل ہونے کے حوالے سے صدر سندھ حلیم عادل شیخ صاحب کی ہدایت پر کراچی ڈویژن کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں صفورہ ٹاؤن، یو سی 3 میں غلام محمد چانڈیو (سینئر نائب صدر)، غلام حیدر، اصغر دستی، اللہ بخش چھٹو اور دیگر کارکنان نے اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عوام سے ملاقاتیں کیں، ہینڈ بلز تقسیم کیے اور 5 اگست کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰 عمران خان زندہ باد ✌️