@foziamemon07: ایک وقت تھا جب میں ہر مشکل میں کسی کندھے، کسی سہارے، کسی اپنے کی تلاش کیا کرتی تھی۔ مجھے لگتا تھا زندگی اکیلے نہیں گزاری جا سکتی، اور انسان کو ہمیشہ کسی نہ کسی شاخ کی ضرورت رہتی ہے۔ مگر پھر زندگی نے خاموشی سے ایک حقیقت سکھا دی۔ کہ ہر بار سہارا دینے والے ہاتھ ہمیشہ ساتھ نہیں رہتے، اور ہر مضبوط دکھائی دینے والی شاخ وزن اٹھانے کے قابل نہیں ہوتی۔ پھر ایک دن مجھے ادراک ہوا کہ میں خود بھی ایک درخت ہوں۔ جس کی جڑیں وقت نے دکھوں میں مضبوط کی ہیں، جس کا تنا آزمائشوں نے سخت بنایا ہے، اور جس کی شاخوں پر صبر نے سایہ اگایا ہے۔ اس دن کے بعد میں نے لوگوں سے سہارا مانگنا کم کر دیا۔ کیونکہ جب انسان اپنی طاقت پہچان لیتا ہے، تو اسے ہر وقت کسی دوسرے کے وجود کی ضرورت نہیں رہتی۔ اب اگر کوئی ساتھ ہو تو خوبصورت احساس لگتا ہے، مگر اگر کوئی ساتھ نہ بھی ہو تو تنہائی خوف نہیں دیتی۔ کیونکہ میں جان چکا ہوں کہ آندھیوں سے بچنے کیلئے مجھے کسی شاخ کی نہیں، اپنی جڑوں کی مضبوطی کافی ہے ــــ 🌺