@silent.remindr: غلط لوگ، غلط راستے اور غلط حالات... یہ ہماری زندگی کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہوتے ہیں۔ یہ ہمیں صرف تکلیف نہیں دیتے، بلکہ یہ سکھاتے ہیں کہ کس پر اعتماد کرنا ہے، کس سے دور رہنا ہے، اور کن فیصلوں کو دوبارہ نہیں دہرانا۔ ہر دھوکہ ایک سبق ہے۔ ہر ناکامی ایک نئی سمجھ ہے۔ اور ہر مشکل انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیتی ہے۔ زندگی میں کچھ لوگ نعمت بن کر آتے ہیں، اور کچھ سبق بن کر۔ دونوں کا شکر ادا کریں، کیونکہ دونوں آپ کی شخصیت بناتے ہیں۔