جان ہوتے ہوئے ' بے جان بُرے لگتے ہیں
خوش ادا لوگ پریشان بُرے لگتے ہیں
اچھی لگتی ہیں مجھے نیلگوں آنکھیں ' لیکن
اِن میں ٹھہرے ہوئے طوفان بُرے لگتے ہیں
تیری رحمت سے تو اِنکار نہيں ہے ' مولا !
جیب خالی ہو تو مہمان بُرے لگتے ہیں
میں نے اِک شخص کو کیا جیت کے ہارا ' افری
اب مجھے کھیل کے میدان بُرے لگتے ہیں
2026-07-19 17:24:28
1
To see more videos from user @pagalbuttni0, please go to the Tikwm
homepage.