@allamaiqqbal: معانی اور مطلب👇 ساقی نامہ بالِ جبریل مسلماں ہے توحید میں گرم جوش مگر دل ابھی تک ہے زُنّار پوش معانی: توحید: اللہ کی وحدانیت ۔ گرمجوش: جوش سے بھرا ہوا ۔ زنار پوش: ہندووَں کا مقدس دھاگا، مراد ہندو ۔ مطلب: ہر چند کہ مسلمان توحید الہٰی کے ضمن میں بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن غلامی کے دور میں اس کے عقائد میں جس طرح سے ردوبدل ہوا آج بھی وہ اس کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے ۔ یہ کتنا بڑا المیہ ہے ۔ تمدّن، تصوف، شریعت، کلام بتانِ عجم کے پجاری تمام معانی: تمدن: رہنے سہنے کا طریقہ ۔ تصوف: روحانیت ۔ شریعت: اسلامی قانون ۔ کلام: عقلی دلائل ۔ بتانِ عجم: غیر عرب لوگوں کے بت یا اصول ۔ پجاری: عبادت کرنے والے ۔ مطلب: حد تو یہ ہے کہ معاشرت اور رہن سہن ہی نہیں تصوف، شریعت اور علم کلام غرض آج کے مسلمانوں میں اسلام کے نظریات کی بجائے عجمی معتقدات کا رنگ زیادہ غالب ہے ۔ حقیقت خرافات میں کھو گئی یہ اُمت روایات میں کھو گئی معانی: حقیقت: یعنی معرفت و حقیقت، صحیح تصوف ۔ خرافات: فضولیات ۔ روایات: سنی سنائی باتیں ۔ مطلب: اس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ اسلام کی حقیقی تعلیم، فضول اور لغو معاملات سے ہم آہنگ ہو کر رہ گئی ہے ۔ اور پوری ملت اسلامیہ جو انقلابی نظریات کی آئینہ دار تھی اب وہ محض توہمی روایات میں دب کر رہ گئی ہے ۔ . . . Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqbal #urdupoetry #poetry #shayari #rekhta