@saqi.writes852: انسان تب ہار جاتا ہے… جب اسے یہ احساس ہو جائے کہ جسے وہ اپنی دنیا سمجھتا تھا، وہ اسے اپنی دنیا کا حصہ بھی نہیں سمجھتا۔ سب سے زیادہ درد بےوفائی نہیں دیتی، بلکہ کسی کی بےقدری دیتی ہے۔ جب آپ کسی کو اپنی دعاؤں، اپنی خوشیوں، اپنی ترجیحات اور اپنے ہر خواب سے بڑھ کر رکھیں… اور وہ آپ کو اپنی زندگی کی فہرست میں بھی جگہ نہ دے۔ پھر انسان چیختا نہیں، شکایت بھی نہیں کرتا… وہ صرف خاموش ہو جاتا ہے، کیونکہ کچھ حقیقتیں آنسوؤں سے نہیں، خاموشی سے قبول کی جاتی ہیں۔ اور یاد رکھنا… ہر ہارنے والا کمزور نہیں ہوتا، کبھی کبھی وہ صرف غلط شخص سے دل لگا بیٹھتا ہے۔