@farwa_509: مرغزار سوسائٹی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری سعید خان کی کھوکھر پیلس میں صدر لاہور ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور منسٹر فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات مرغزار سوسائٹی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری سعید خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھوکھر پیلس میں صدر مسلم لیگ (ن) لاہور و رکنِ قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور منسٹر فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سعید خان نے اپنے ساتھیوں سمیت اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صدر لاہور ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر کی سرپرستی میں مرغزار سوسائٹی کی ترقی، عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ملک سیف الملوک کھوکھر اور منسٹر فیصل ایوب کھوکھر نے نو منتخب جنرل سیکرٹری سعید خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر مرغزار سوسائٹی کی بہتری کے لیے مؤثر خدمات انجام دیں گے۔ #maliksaifulmalookkhokharfarwanadeem @maliksaifulmalookkhokhar888 @MaryamNawaz_Fans @FAISAL KHOKHAR