@saqi.writes852: بوجھ تو اب جا کر بنے ہیں… پہلے تو ہم پسندیدہ ہوا کرتے تھے۔ وقت نے بس اتنا سا فرق ڈالا، کل ہماری موجودگی سکون تھی، اور آج ہماری موجودگی بھی ناگوار لگتی ہے۔ جن لوگوں کی خوشیوں کی وجہ کبھی ہم تھے، آج انہی کے لیے ہم اضافی بوجھ بن گئے ہیں۔ دل دکھتا ہے جب اپنوں کے رویے بدل جائیں، کیونکہ اجنبیوں کی بےرخی اتنی تکلیف نہیں دیتی، جتنی اپنے لوگوں کی بدلتی ہوئی محبت دیتی ہے۔ مگر شاید یہی زندگی ہے… جہاں کچھ لوگ ضرورت تک اپنے ہوتے ہیں، اور ضرورت ختم ہوتے ہی احساس بھی بدل جاتا ہے۔