@asifnews7: پی کے 39 ٹکٹ عطاء اللہ تنولی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا حلقہ کے عوام کے لیے ایک اہم ترقیاتی پیش رفت کے طور پر ایم پی اے اکرام غازی کی خصوصی کوششوں سے تقریباً 98 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دلبوڑی گلی تا مچئی سر روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سابق تحصیل صدر اوگی خبیب بسی خیل، صدر پاکستان تحریک انصاف اوگی رضا خان لالا، جنرل سیکرٹری خبیب اکازئی، کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے یو سی چیئرمین افضل زیب، صدر ایوانِ تجارت عطاء اللہ تنولی، سابق چیئرمین گھنیاں شاہد نواز، سابق چیئرمین دلبوڑی ضیاء الرحمن سمیت علاقے کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے منصوبے کو علاقے کی دیرینہ ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے دلبوڑی اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں مکینوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی اور لوگوں کے وقت اور اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ اہلِ علاقہ نے اس اہم ترقیاتی منصوبے پر ایم پی اے اکرام غازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی علاقے کی ترقی کے لیے ایسے عوامی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا#oghi #mansehra #foryou #machisar#تورغر