@zainhqofficial: مخدومزادہ زین حسین قریشی کے ہمراہ صاحبزادہ محمد اسماعیل حسین قریشی کی پہلی مرتبہ ملتان آمد پر باب القریش، ملتان میں والہانہ محبت، عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ غوثیہ جماعت، محبین، دوست و احباب اور عقیدت مندوں نے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی بے مثال محبت کا اظہار کیا، جبکہ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے بھی بھرپور انداز میں خیرمقدم کیا۔ ڈھول کی تھاپ، آتش بازی، فلک شگاف نعروں اور پُرجوش استقبال نے اس یادگار موقع کو ایک تاریخی منظر میں بدل دیا۔ یہ استقبال محبت، اتحاد، روحانی وابستگی اور عوامی عقیدت کی خوبصورت عکاسی تھا، جو شرکاء کے لیے ہمیشہ یاد رہنے والا لمحہ بن گیا