@malikshah765: کہتے ہیں محبت انسان کو خوبصورت بنا دیتی ہے، مگر کوئی یہ کیوں نہیں بتاتا کہ جب یہی محبت اپنا اصلی چهره دکھاتی ہے، تو روح تك كو بدصورت اور ویران کر دیتی ہے ؟ میں نے تو اس شخص کو اپنے دل کا خدا بنا ليا تها۔ اس کی ہر جھوٹی بات پر یوں یقین کیا جیسے وہ کوئی صحیفہ ہو۔ میری آنکھیں اس کی محبت کے سراب میں ایسی اندھی ہوئیں کہ مجھے اس کے لہجے کی تلخی میں بھی اپناپن نظر آتا رہا۔ مگر افسوس وقت کا پہیہ گھوما اور وہ نقاب الٹ گیا۔ جب سچائی کے تیز سورج نے اس کے جھوٹ کے محل کو پگھلایا، تو وہاں صرف دھوکہ فریب اور ايك كهوكهلا انسان کھڑا تھا۔ میں کس شخص کے لیے دنیا سے لڑ رہا تھا؟ میں کس کے لیے راتوں کو روتا تھا؟ وہ شخص جو كبھى ميرا تھا ہی نہیں، جو بس ايك مہرہ تها میری زندگی کو برباد کرنے کا دل پر ايک ايسا بوجھ ہے جو نہ نگلا جاتا ہے اور نہ تھوکا جاتا ہے۔ یہ پچھتاوا، یہ خود پر ملامت یہ اپنی ہی نظروں میں گر جانے کا دکھ کسی بھی جسمانی زخم سے ہزار گنا زیادہ دردناک ہے۔

Shah G
Shah G
Open In TikTok:
Region: BY
Monday 20 July 2026 04:52:40 GMT
1508
128
3
13

Music

Download

Comments

_only_aesthetics0
___♥︎سیـــاہ بَخـتـــ♥︎___ :
اگر تم کسی سے محبت کرتے ہو تو کوشش کریں یہ دن کبھی نہ آۓ 😔
2026-07-20 05:03:38
2
ch.jafar89
ch jafar :
♥️♥️♥️
2026-07-20 16:16:51
3
shah.g8345
Shah.G. :
💔💔💔
2026-07-20 04:57:49
1
To see more videos from user @malikshah765, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About