@its.waqas110: کتنا مشکل ہوتا ہے نہ دن بھر کی تھکن کے بعد تنها بستر پر لیٹ کر آنکھیں بند کرنا اور پھر ایک ایک کر کے لوگوں کے رویے یاد آنا۔ وہ الفاظ جو دل کو چبھ گئے تھے، وہ بے رخی جو کبھی بھلائی نہیں جا سکی وہ لوگ جنہیں اپنا سمجھا تھا مگر انہوں نے اپنا نہ سمجھا۔ پھر انسان خاموشی سے چھت کو تکتا رہتا ہے، آنکھوں سے آنسو بہتے رہتے ہیں اور دل میں ایک عجیب سی اداسی گھر کر لیتی ہے۔ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو کسی سے کہے نہیں جا سکتے، بس رات ن کی تنہائی میں انکھوں سے بہہ جاتے ہیں۔