@typist626: دوسروں کی غلطیاں ڈھونڈنا بہت آسان ہوتا ہے مگر اپنی خامیوں کو تسلیم کرنا سب سے مشکل کام ہے۔ ہم دوسروں کے لہجے،رویے، کردار اور فیصلوں پر تو فوراً تبصرہ کر دیتے ہیں،لیکن کبھی چند لمحے رک کر یہ نہیں سوچتے کی شاید کہیں کمی ہمارے اندر بھی ہو۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ ہم اپنے لیے ہمیشہ کوئی نہ کوئی عذر تلاش کر لیتے ہیں مگر دوسروں کیلئے فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ اپنی غلطی کو مجبوری کہتے ہیں،اور دوسرے کی مجبوری کو کردار کا مسئلہ بنا دیتے ہیں۔ اصل دانائی دوسروں پر تنقید کرنے میں نہیں،بلکہ خود کو پرکھنے میں ہے۔ جو انسان ہر رات سونے سے پہلے اپنے اعمال،اپنے الفاظ اور رویوں کا محاسبہ کرتا ہے،وہ آہستہ آہستہ بہترین انسان بنتا جاتا ہے۔ مگر جو ساری ذندگی بس دوسروں کی خامیاں گنتا رہے، وہ اپنی اصلاح کا دروازہ خود بند کر دیتا ہے۔ یاد رکھیں! آئینہ صرف دوسروں کے سامنے رکھنے سے کچھ نہیں بدلتا ، ایک دن وہی آئینہ اپنے سامنے بھی رکھنا پڑتا ہے۔ اور اس دن اگر ہم نے اپنی غلطیوں کو پہچان لیا،تو یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔ کیونکہ دنیا کا سب سے مشکل کام دوسروں کو بدلنا نہیں،بلکہ خود کو بہتر بنانا ہے۔ "عمر بھر یہی غلطی کرتے رہے غالب دھول چہرے پر تھی اور ہم آئینہ صاف کرتے رہے"۔۔۔💯🫠🥀💫🎀🕊️🌸🦋 #foryoupage #foryou #fypシ #fypシ゚viral #1millionaudition @TikTok