@ramzanranakp: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا آج ایوان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ڈی پی او قصور اسمبلی کے قواعد، آئین اور ایوان کی حدود و اختیارات سے پوری طرح واقف نہیں تھے۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ چونکہ یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا تھا، اسی لیے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر اس کی تفصیلات کو پبلک نہیں کیا گیا، جبکہ انہوں نے خود کو بھی غیر جانبدارانہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اس کارروائی سے الگ کر لیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں کمیٹی کی تشکیل سے متعلق کچھ پیچیدہ قانونی سوالات زیرِ بحث تھے جنہیں لاء اینڈ ریفارمز کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد حل کیا۔ واضح رہے کے اب یہ پورا معاملہ باقاعدہ کارروائی کے لیے نو تشکیل شدہ پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے #breakingnews #Fyp #fypシ #PunjabAssembly Speaker Punjab assembly Malik Ahmed Khan