@ahmedniazi10: *اینٹی کرپشن سرگودھا کی میانوالی میں بڑی کاروائی۔* *سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈکر کے TEVTAکا کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔* *ملزم تیمور سرفراز، جونیئر کلرک TEVTAمیانوالی نے کنٹریکٹ ایکسٹنڈ کروانے کے لیے1لاکھ39ہزا ر روپے رشوت وصول کی تھی۔* *ناصر عزیز خان، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریڈ کر کے ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔* *ملزم تیمور سرفراز اپنے ساتھی ملزم اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ اور مزمل حسین ورکشاپ اٹینڈنٹTEVTAکے ساتھ مل کر پہلے بھی تنخواہ کاآدھا حصہ بطو ر رشوت وصول کرتے رہے ہیں۔* حکومت پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چھٹہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں سرگودھا ڈویژن میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرڈویژن بھر میں کرپٹ ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر احمد خان ولد شیر گل خان سکنہ روکھڑی ضلع میانوالی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل حکومت پنجاب کے IWRPPپروگرام کے تحتTEVTAکالج میانوالی میں بطور پلمبر انسٹرکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، ہر ماہ کی تنخواہ کا50%مزمل حسین ورکشاپ اٹینڈنٹ، اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ پرنسپل کے نام پر وصول کرتے تھے اب اس ماہ کی تنخواہ دینے کے لیے اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ1لاکھ39ہزار روپے رشوت مطالبہ کر رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ شیر احمد خان ولد گل خان ملزم اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ پر کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ناصر عزیز خان، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی کو ریڈ کرنے کا حکم دیا،سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کرمحمد اظہر اقبال،سینئر سول جج میانوالی کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم اسرار شاہ اکاؤنٹنٹTEVTAکالج میانوالی نے مدعی مقدمہ سے رشوت کی رقم مبلغ1لاکھ39ہزار روپے وصول کر کے ساتھی ملزم تیمور سرفراز جونیئر کلرک کے حوالے کر دی اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔ دوران تلاشی ملزم تیمور سرفراز،جونیئر کلرک TEVTAکالج میانوالی سے رشوت کی رقم مبلغ1لاکھ39ہزار روپے برآمد کر لیے۔ جسے موقع سے گرفتار کر لیااور ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر03/2026 تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی درج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔*اینٹی کرپشن سرگودھا کی میانوالی میں بڑی کاروائی۔* *سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈکر کے TEVTAکا کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔* *ملزم تیمور سرفراز، جونیئر کلرک TEVTAمیانوالی نے کنٹریکٹ ایکسٹنڈ کروانے کے لیے1لاکھ39ہزا ر روپے رشوت وصول کی تھی۔* *ناصر عزیز خان، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریڈ کر کے ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔* *ملزم تیمور سرفراز اپنے ساتھی ملزم اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ اور مزمل حسین ورکشاپ اٹینڈنٹTEVTAکے ساتھ مل کر پہلے بھی تنخواہ کاآدھا حصہ بطو ر رشوت وصول کرتے رہے ہیں۔* حکومت پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چھٹہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں سرگودھا ڈویژن میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرڈویژن بھر میں کرپٹ ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر احمد خان ولد شیر گل خان سکنہ روکھڑی ضلع میانوالی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل حکومت پنجاب کے IWRPPپروگرام کے تحتTEVTAکالج میانوالی میں بطور پلمبر انسٹرکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، ہر ماہ کی تنخواہ کا50%مزمل حسین ورکشاپ اٹینڈنٹ، اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ پرنسپل کے نام پر وصول کرتے تھے اب اس ماہ کی تنخواہ دینے کے لیے اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ1لاکھ39ہزار روپے رشوت مطالبہ کر رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ شیر احمد خان ولد گل خان ملزم اسرار شاہ اکاؤنٹنٹ پر کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔@G.T.T.I MIANWALI