@mljkarachi.1: 🤝 مہمند لویہ جرگہ لاہور کے سابق صدر اکبر خان مہمند کا کراچی کا دورہ مہمند لویہ جرگہ لاہور کے سابق صدر اکبر خان مہمند نے کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہمند لویہ جرگہ کراچی کے صدر حاجی ظاہر شاہ مہمند اور چیئرمین سلطان خان مہمند سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید خان مہمند سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی گئی، جس میں مہمند قوم کے اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اکبر خان مہمند نے صدر مہمند لویہ جرگہ کراچی حاجی ظاہر شاہ مہمند کو فریضۂ حج کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مہمند قوم کو ہمیشہ اتحاد، محبت اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔ 🤲 اللہ تعالیٰ ہماری قوم میں ہمیشہ اتفاق، بھائی چارہ اور یکجہتی قائم رکھے۔ آمین۔ #mohmand #mljpeshawar #viral #مہمند_ایجنسی💖💚💛❤ #مہمند_دی_لکہ_ستوری_د_آسمان_