@princessofnature1: تیری وجہ سے میرے ہاتھ کانپے تھے نا مگر تیری بے حسی نے میری روح توڑ دی۔ میں نے چاہت کو عبادت سمجھا اور تو نے اُسے تماشہ بنا دیا۔ جب تو نے نظریں پھیری تھیں تب دل نے پہلی بار خاموشی سے چیخ ماری تھی۔ میں نے تجھے دل کا گھر بنایا اور تو نے اُسے ویران کر دیا۔ محبت میں کانپنے والے ہاتھوں سے اب دعائیں بھی نہیں اُٹھتیں۔ کبھی سوچا ہے ؟ جس دل کو توڑ دیا ہے وہ اب بھی تجھ ہی کے لیے دھڑکتا ہے۔ ، تو نے کہا تھا ہمیشہ ساتھ رہوں گی مگر ہمیشہ تو بس ایک لفظ نکلا۔ اب بھی جب رات گہری ہوتی ہے تیرے وعدے میرے کانوں میں گونجتے ہیں۔ تو چلے گی مگر تیری یاد نے جینا بھلا دیا۔ اور اگر کبھی تیری روح نہ کانپی میری جدائی پر تو مان لوں گا تو نے کبھی مجھ سے محبت کی ہی نہیں۔ بددعا جس طرح میری راتوں کی نیند تو لے گی ... اسی طرح تیری ہر خوشی ادھوری رہ جائے اور جب تو کسی کو چاہے تو وہ بھی تجھے ویسے ہی توڑ دے جیسے تو نے مجھے توڑا ایسا کہ تیری روح بھی تڑپ اٹھے مگر کوئی تجھے سننے والا نہ ہو۔