@imrsdmnr68: آج کے دور میں لوگ ایک دوسرے کے بہت قریب رہتے ہیں، مگر دلوں کے فاصلے پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ ہر چہرہ مسکراتا ہوا دکھائی دیتا ہے، لیکن ہر دل اپنے اندر ایک خاموش جنگ لڑ رہا ہوتا ہے۔انسان بھی ڈاک کے ڈبے میں پڑے خطوں کی طرح ہو گئے ہیں… ایک دوسرے کے قریب تو ہیں، مگر کسی کو خبر نہیں کہ دوسرے کے اندر کتنے دکھ، کتنی دعائیں اور کتنی خاموش چیخیں دفن ہیں۔اس لیے کسی کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے، اس کے دل کا حال جاننے کی کوشش ضرور کریں۔ بعض اوقات ایک نرم لہجہ اور ایک مخلص دعا کسی ٹوٹے ہوئے انسان کو پھر سے جینے کا حوصلہ دے دیتی ہے۔ 🖤🥹#foryou #viral #deepthoughts