@_laghari_writes_: منافق انسان کبھی تمہارا خیرخواہ نہیں ہوتا۔ وہ تمہاری کامیابی پر مسکراتا ضرور ہے، مگر دل ہی دل میں تمہارے گرنے کی دعا کرتا ہے۔ وہ تمہارے دکھ میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، مگر تمہارے زخموں سے ہی اپنی تسلی حاصل کرتا ہے۔ یاد رکھو... کھلا دشمن صرف سامنے سے وار کرتا ہے، مگر منافق ہر بار مسکرا کر وار کرتا ہے۔ ایسے لوگ تمہارے قریب صرف اُس وقت تک رہتے ہیں جب تک اُنہیں تم سے فائدہ ملتا رہے۔ جیسے ہی اُن کا مطلب ختم ہوتا ہے، اُن کی محبت، وفاداری اور تعلق بھی ختم ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے جانے پر افسوس نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اُن کی موجودگی خود ایک خاموش عذاب ہوتی ہے۔ یاد رکھو... جو لوگ تمہاری زندگی سے منافقت لے کر نکل جائیں، وہ تمہارا سکون بھی واپس چھوڑ جاتے ہیں۔ آخر میں بات سیدھی ہے... منافق لوگوں کو کھو دینا نقصان نہیں، بلکہ اُن سے بچ جانا زندگی کی اُن چند کامیابیوں میں سے ایک ہے جن پر انسان کو شکر ادا کرنا چاہیے۔#faryou #faryoupage #faryoupage #fyp