🥀:یہ ایک وقت ہوتا ہے جب ہم بہت شور مچاتے ہیں ، تب ہمیں لگتا ہے لوگوں کو متوجه کرنے کے لیے شور کرنا ضروری ہے۔
لیکن آہستہ آہستہ پتہ چلتا ہے کہ لوگ ہمارے شور کو ان سنا کر رہے ہیں۔ پھر ہمارے اندر خاموشی اترنا شروع ہو جاتی ہے۔
ہم گن کر جملے بولنے لگتے ہیں ، تب جا کر یہ ادراک ہوتا ہے کہ سننے والے تو خاموشیوں بھی سن لیتے ہیں ، اور جو نہیں سننا چاہتے ، ان کیلئے ہمارا شور بھی ہمارے ..... وجود کی طرح کوئی معنی نہیں رکھتا۔