@muntazir_e_zahoor_313: امامؑ خود فرماتے ہیں کہ وہ ہماری خبر سے غافل نہیں۔۔۔ ہم تمہاری خبر سے غافل نہیں ہیں، اور نہ ہی تمہاری یاد ہمارے دل سے محو ہوئی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو مصیبتیں تم پر ٹوٹ پڑتیں اور دشمن تمہیں نیست و نابود کر دیتے۔” (احتجاج، طبرسی) یہ بیان گواہی ہے کہ امامؑ ہر لمحہ اپنی امت کے لیے دعاگو ہیں 🤲 ہم تنہا نہیں، چاہے امامؑ نگاہوں سے اوجھل ہوں مگر دلوں کے حال سے باخبر ہیں 💚 ہم اس دھوکے میں نہ رہیں کہ ہم تنہا ہیں… ہم اس وہم میں نہ جئیں کہ کوئی ہمیں یاد نہیں کرتا… امامِ زمانہؑ ہماری غفلتوں کے باوجود ہمیں بھولتے نہیں۔ وہ امام جو پردۂ غیبت میں ہیں، مگر امت کے درد سے بے خبر نہیں۔ وہ ہر اس آنسو کو جانتے ہیں جو خاموشی میں گرتا ہے، وہ ہر اس آہ کو پہچانتے ہیں جو لبوں تک نہیں آتی۔ 💔 امامؑ خود فرماتے ہیں کہ وہ ہماری خبر سے غافل نہیں۔ اگر ان کی نگاہِ کرم اور دعاؤں کا حصار نہ ہو تو مصیبتیں ہمیں گھیر لیتیں، اور دشمن ہمیں کب کا مٹا چکے ہوتے۔ یہ سانسوں کا چلنا، یہ ایمان کا باقی رہ جانا، یہ سب امامِ زمانہؑ کی دعاؤں کا صدقہ ہے۔ 🤲 سوچو… ہم انہیں یاد کریں یا نہ کریں، ہم ان کے فرامین پر چلیں یا نہ چلیں، وہ پھر بھی ہماری ہدایت کی دعا کرتے ہیں۔ یہ کیسی ماں جیسی شفقت ہے، کیسا باپ جیسا سایہ ہے، جو نظر نہ آنے کے باوجود ہر لمحہ حفاظت میں ہے۔ 🌙 مگر افسوس… ہم نے اس امام کو صرف نعروں تک محدود کر دیا، جمعہ کی ایک دعا، ایک آہ، اور پھر ہفتوں کی غفلت۔ ہم زبان سے انتظار کا دعویٰ کرتے ہیں اور عمل سے انہیں رُسوا کرتے ہیں… 💔 اے مولا! جن لبوں سے ہماری نجات کی دعا ہوتی ہے ہم ان لبوں کو دکھ نہ دیں۔ ہم اپنے کردار کو ایسا بنا لیں کہ امامؑ کی دعا ہمارے حق میں گواہ بن جائے، ہمارے خلاف نہیں۔ 🤍 یا صاحبَالزمانؑ! ہمیں اتنا بدل دے کہ جب تو ہمارا نام دعا میں لے تو فرشتے آمین کہنے میں تاخیر نہ کریں 🙏😭🥹 #یاصاحب_الزمان_عج #یاصاحب_الزمان_ادرکنی