@inamzebofficial: پرمولی: نہر کنارے شجرکاری مہم، خیگڑہ تنظیم اور شنہ صوابی کے رضاکاروں کی مشترکہ شرکت صوابی پرمولی: خیگڑہ تنظیم پرمولی کی دعوت پر شنہ صوابی کے رضاکاروں نے خیگڑہ تنظیم کے رضاکاروں کے ہمراہ نہر کے کنارے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر دونوں تنظیموں کے رضاکاروں نے جذبۂ خدمت اور ماحول دوستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد پودے لگائے۔ شجرکاری مہم کا مقصد علاقے کو سرسبز بنانا، قدرتی حسن میں اضافہ کرنا اور آئندہ نسلوں کے لیے صاف، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی ہے۔منتظمین نے شنہ صوابی کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون سے ماحول کے تحفظ اور شجرکاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ماحول کو سرسبز، صاف اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ #inamzebofficial #Swabi #parmoli