@tobateksinghnewsalerts: ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا خاتمہ کر دیا۔ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش کے دوران فیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقوں، گلیوں اور بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے مطابق بارشی پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ چاروں ڈسپوزل ورکس، انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک، سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ سیٹس فعال ہیں، جبکہ آئندہ ایک سے دو گھنٹوں میں پانی کی نکاسی مکمل کر دی جائے گی۔ #tobateksingh #rain #monsoonseason #Pakistan #breakingnews