@zafariqbal2080: موضع ساہمل تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کے مکین اس وقت ایک کربناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ دریا کے مسلسل کٹاؤ نے لوگوں کے گھروں، زمینوں اور مستقبل کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے آبائی گھروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے گرتا دیکھنا کسی بھی انسان کے لیے ناقابلِ بیان دکھ ہے۔ اپنی جان و مال کو بچانے کے لیے بہت سے خاندان اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے گھروں کو اکھاڑنے پر مجبور ہیں تاکہ اینٹیں، لکڑی، دروازے اور دیگر سامان محفوظ کر کے کسی محفوظ مقام پر دوبارہ زندگی کا آغاز کر سکیں۔ یہ صرف گھروں کی منتقلی نہیں، بلکہ برسوں کی یادوں، محنت اور جذبات سے بچھڑنے کا درد بھی مشکل کی اس گھڑی میں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ موضع ساہمل اور اس کے رہنے والوں کی حفاظت فرمائے آمین #flood #MozaSahmal #Chiniot