@sardarilyas78: lکیونکہ زندگی ہر لمحہ اپنا فیصلہ بدل سکتی ہے۔ صبح ہونے سے پہلے پھولوں کو بھی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کسی برات کا حصہ بنیں گے یا کسی جنازے کی خاموش آہوں میں بکھر جائیں گے۔ تو پھر انسان کس بات پر فخر کرے؟ جو سانس ابھی چل رہی ہے، اگلے لمحے اس کی بھی کوئی ضمانت نہیں... جو چہرہ آج مسکرا رہا ہے، ممکن ہے کل آنسوؤں میں بھیگ جائے... اس لیے ہمیشہ عاجزی اختیار کرو، لوگوں سے محبت سے پیش آؤ، کسی کا دل مت دکھاؤ، اور اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہو۔ یاد رکھو! غرور انسان کو دوسروں کی نظروں سے پہلے، اللہ کی رحمت سے دور کر دیتا ہے۔ اور عاجزی وہ صفت ہے جو بندے کو زمین پر بھی عزت دیتی ہے اور آسمانوں میں بھی۔