@princessofnature1: تم کیا جانو کہ تیرے بعد تیری یادیں کیسے میرا کلیجہ چباتی ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ انسان سب کچھ بھول جاتا ہے، مگر کچھ لوگ وقت کے ساتھ بھلائے نہیں جاتے، بلکہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اور زیادہ یاد آتے ہیں۔ تیرے بعد زندگی تو گزر رہی ہے، مگر جینے کا احساس کہیں کھو گیا ہے۔ دن کسی نہ کسی طرح گزر جاتا ہے، لیکن رات ہوتے ہی تیری یادیں دل کے دروازے پر دستک دینے لگتی ہیں۔ تیری آواز، تیری باتیں، تیرا انداز اور وہ تمام لمحے جو کبھی ہماری خوشی کا سبب تھے، آج میرے لیے ایک ایسا درد بن چکے ہیں جس سے فرار ممکن نہیں۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ سب کچھ بھول جاؤں، مگر یادیں بھی عجیب ہوتی ہیں، جتنا بھلانے کی کوشش کرو، اتنا ہی دل میں گہری اترتی جاتی ہیں۔ تیرے بعد میں نے جانا کہ جدائی صرف کسی شخص سے دوری کا نام نہیں، بلکہ کبھی کبھی یہ اپنے ہی دل کے اندر ایک ایسی خاموش جنگ ہوتی ہے، جس میں انسان ہر روز تھوڑا تھوڑا ٹوٹتا رہتا ہے۔۔۔۔ ❤🤕