@naseerahmed99: *سید جعفر زنجانی حفظہ اللہ فرماتے ہیں:* "میرے بھائی سید موسیٰ نے مجھے بتایا کہ *شیخ حسن علی نخودکی رحمتہ اللہ علیہ* نے ان سے کہا - یعنی ان کے والد *سید احمد زنجانی* اور *ام خمینی رحمتہ اللہ علیہ* سے: *"میں تمہیں ایک ایسا عمل سکھاؤں گا جو تمہیں دوسروں کا محتاج نہیں رکھے گا۔"* *وہ عمل یہ ہے:* 1. *پہلے آیة الکرسی پڑھو* 2. *پھر تسبیحات حضرت زہراء سلام اللہ علیہا پڑھو* _33 مرتبہ اللہ اکبر، 33 مرتبہ الحمد للہ، 34 مرتبہ سبحان اللہ_ 3. *اس کے بعد سورہ توحید 3 مرتبہ پڑھو* 4. *اور نبی و آلِ نبی پر 3 مرتبہ درود بھیجو* 5. *اور سورہ طلاق کی 2 اور 3 آیت پڑھو:* *﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا _ وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا﴾* *ترجمہ:* "اور جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکال دیتا ہے _ اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو۔ اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اس کے لیے کافی ہے۔ بے شک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔" *سید احمد زنجانی فرماتے تھے:* *"اس عمل کی پابندی کے بعد میں کبھی فقیر نہیں ہوا۔"* *📚 ماخذ: مجلہ پاسدار اسلام سے ملاقات* *اللهم ارزقنا رزقاً حلالاً طيباً مبارکاً* Naseer Ahmed #islamicpost #forhajat #alquran #fypシ゚viral #followformore
معذرت کے ساتھ
انتہائی کیمیائی وظیفہ ہے لیکن تسبیحات کی ترتیب کچھ اس طرح ہے
1ـایت الکرسی 1 مرتبہ بمعہ بسم اللہ
2۔ سبحان اللہ 33مرتبہ الحمد للّہ 33مرتبہ
آللہ اکبر 34 مرتبہ
3۔سورہ اخلاص 3مرتبہ بمعہ بسم اللہ
4۔درود ابراھیمی 3مرتبہ
5۔سورہ طلاق کی آیت مبارک 2اور3 پڑھیں 1مرتبہ بمعہ بسم اللہ
انشاء اللہ پہلی مرتبہ ہی پڑھنے سے اپکو اثرات دیکھائی دینگے اگر زندگی کا معمول بنالیں تو کیا ہی بات ہے رزق میں جو بھی آتا ہے تمام نعمتیں برکت سے مالامال ہو جائینگے ۔انشاءاللہ
یقین شرط ہے کہ جو بھی ہوگا اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہی ہوگا اسکے سوا کوئی دوسرا نہیں 🤲
2026-07-23 18:10:38
1
To see more videos from user @naseerahmed99, please go to the Tikwm
homepage.