@deenehaq84: فاسق و فاجر اور ظالم حکمرانوں کے خلاف جہاد کے متعلق بیش قیمت علمی حوالہ جات 👇 « ان احادیث مبارکہ کو خود لازمی دیکھیے پڑھیے گا » ------------------------------ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پہلا شخص جو میری سنت(طریقے)کو تبدیل کرے گا بنو امیہ میں سے ہوگا۔ ✓ (سلسلہ احادیث صحیحہ للألبانی ، ترقیم: 1749 ، انٹرنیشنل نمبر: 3719) ✓ (سلسلہ « اسلام 360 » نمبرنگ: 2577) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سید الشہداء حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ہیں، اور وہ شخص بھی ہے جو ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہوا اس نے اسے (اچھائی کا) حکم دیا اور (برائی سے) منع کیا۔ تو اس حکمران نے اسے قتل کر دیا۔ ✓ (سلسلہ « اسلام 360 » نمبرنگ: 3506) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے افضل جہاد اس شخص کا ہے جو ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے۔ ✓ (مشکوٰۃ المصابیح ، ح : 3705) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایسے (ظالم) حکمران جو ایسی باتیں کہیں جن پر خود عمل نہ کریں اور ایسے کام کریں جن کا ان کو حکم نہ دیا گیا ہو، ان کے خلاف ہاتھ، زبان اور دل سے جہاد جو شخص کرے گا وہ مومن ہوگا اور اس کے بعد رائی برابر بھی ایمان نہیں۔ ✓ (صحیح مسلم ، ح : 179 ، انٹرنیشنل نمبرنگ ح : 50) ✓ (صحیح ابن حبان ، ح : 177 ، 6193) ✓ (سنن بیہقی ، ح : 20178) (مشکوٰۃ المصابیح ، ح : 157) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی (امیر یا حکمران ) اطاعت حلال نہیں ہے اطاعت صرف نیک کاموں میں ہے۔اطاعت صرف معروف ( قابل قبول کاموں ) میں ہے۔ ✓ (صحیح بخاری ، ح: 7257) ✓ (صحیح مسلم ، ح: 4765 ، 4766 جبکہ انٹرنیشنل نمبر: 1840) ✓ (سنن ابوداؤد ، ح: 2625) ✓ (مسند احمد ، ح: 11662 ، 20958) ✓ (سنن بیہقی، ح: 16609) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی قوم کی اجازت کے بغیر ان کا حکمران بن جائے ، اس پر اللہ تعالیٰ کی ، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ۔ ✓ (مستدرک الحاکم ، ح : 7807) « حکم حدیث : قال امام حاکم و امام ذہبی «صحیح ______________________ #molanaishaq #imamhussain #ahlebait #molanaishaqmadni #fory