@mareena786khan: کامل ترانسان:واضح ہو کہ محققین کے نزدیک کامل ترانسان، باعتبار ترکیب، تین معنی سے ہوتا ہے ایک تو روح، دوسرے نفس، تیسرے جسم۔ اور اس کے ہر ذات وجود کے لئے ایک صفت ہوتی ہے جو اس کے ساتھ قائم ہوتی ہے۔ روح کے لئے عقل، نفس کے لئے خواہش (ہوا) اور جسم کے لئے احساس، انسان سارے عالم کا نمونہ ہے اور عالم نام دونوں جہان کا ہے۔ انسان میں دونوں جہان کی نشانیاں موجود ہیں۔ اس جہان کی نشانی پانی، مٹی، ہوا اور آگ ہے اسی سے بلغم، خون، صفراء اور سودا کی ترکیب ہے اور اُس جہان کی نشانی جنت و دوزخ اور میدانِ قیامت ہے۔ انسان میں جنت کی لطافت کی قائم مقام روح ہے۔ اور دوزخ کی آفت اور اس کی ہولناکیوں کا قائم مقام نفس ہے اور میدانِ قیامت کا قائم مقام جسم ہے۔ ان دونوں معنی کا جمال و پرتو قہر و محبت ہے۔ لہذا جنت خدا کے رضا کی تاثیر اور دوزخ اس کی ناراضگی کا نتیجہ ہے۔ اسی طرح مومن کی روح معرفت کی راحت، اور اس کا نفس حجاب و ضلالت سے ہے۔ جب تک مومن روزِ قیامت دوزخ سے نجات حاصل کر کے جنت میں نہ پہنچے وہ دیدارِ الہی کی حقیقت سے بخرہ ور نہیں ہو سکتا اور مراد کی تحقیق سے ہم کنار نہیں ہو سکتا اور نہ قربت و معرفت کی حقیقت جو روح ہی کی اصل ہے حاصل کر سکتا ہے۔جو شخص دنیا میں خدا کو پہچانتا ہے وہ دوسروں سے منہ موڑ کر راہِ شریعت پر قائم رہتا ہے وہ روزِ قیامت نہ دوزخ میں جائے گا اور نہ پل صراط کی دشواریوں سے دوچار ہو گا۔خلاصہ یہ ہے کہ مومن کی روح اسے جنت کی طرف بلاتی ہے کیونکہ روح دنیا میں جنت کا نمونہ ہے اور نفس دوزخ کی طرف لے جانے والا ہوتا ہے کیونکہ نفس دنیا میں دوزخ کا نمونہ ہے مومن و عارفِ ربانی کے لئے عقل مدبّرِ کامل ہے اور جاہل و نادان کے لئے نفس کی خواہشیں نکی قائد ہیں۔ عارف کے عقل کی تدبیر درست و صواب اور ان کے ماسوا کی خطا و غلط، لہذا طالبانِ راہِ حق پر واجب ہے کہ ہمیشہ نفس کی مخالفت کی راہ پر جمے رہیں تاکہ اس کی مخالفت میں عقل و روح مدد کرتی کیونکہ وہ اسرارِ الٰہی کا مقام ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

mareena786
mareena786
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 22 July 2026 18:11:00 GMT
2304
233
0
27

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @mareena786khan, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About