@ahtesham_saeed_official: إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ قیم جماعتِ اسلامی پاکستان، جناب امیرالعظیم صاحب اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوگئے۔ اللہ کا ایک مخلص بندہ اپنے رب کی طرف لوٹ گیا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین، تحریکِ اسلامی اور دعوتِ حق کی جدوجہد میں بسر کی۔ انہوں نے اپنی زندگی، اپنی صلاحیتیں اور اپنا وقت اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے وقف کیے رکھا۔ ان کی سادگی، اخلاص، استقامت اور تنظیم سے وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی حسنات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، لغزشوں سے درگزر فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، تمام منازلِ آخرت کو آسان فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان، رفقاء اور پوری تحریکِ اسلامی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔