@syedasuhana77: آج کل بعض لڑکیاں کہتی ہیں: "حجاب دل میں ہونا چاہیے، کیا فرق پڑتا ہے کون نامحرم دیکھ رہا ہے؟" اگر صرف دل کا حجاب ہی کافی ہوتا، تو پھر اللہ تعالیٰ ظاہری حجاب کا حکم کیوں دیتے؟ دل کا حجاب بھی ضروری ہے، مگر دل کی پاکیزگی کا پہلا اثر انسان کے کردار، لباس اور نگاہ میں نظر آتا ہے۔ حجاب صرف ایک کپڑا نہیں، یہ اللہ کے حکم کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کا اعلان ہے۔ اگر یہ کہہ دیا جائے کہ "کیا فرق پڑتا ہے کون دیکھ رہا ہے؟" تو پھر یہی سوال ہر حکمِ الٰہی کے بارے میں کیا جا سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مؤمنہ عورت یہ نہیں سوچتی کہ "لوگ کیا کہیں گے؟" بلکہ وہ یہ سوچتی ہے کہ "میرا رب مجھ سے کیا چاہتا ہے؟" دنیا کی تعریف چند لمحوں کی ہوتی ہے، مگر اللہ کی رضا ہمیشہ کے لیے ہے۔ حجاب لوگوں سے چھپنے کے لیے نہیں، اپنے رب کی اطاعت کے لیے ہے۔ 🖤