@yahya_roomi88: آج میں بہت تھکا ہوا ہوں۔ جسم سے نہیں... روح سے۔ صبح اٹھا تو لگا جیسے رات بھر کوئی میرے کندھوں پر بیٹھا روتا رہا ہو۔ اور وہ کوئی... میں خود تھا۔آج بات کرنے کا دل نہیں۔ ہنسنے کا دل نہیں۔ یہاں تک کہ رونے کا بھی دل نہیں۔ بس... لیٹ جانے کا دل ہے۔ اور دنیا کو بول دو "تھوڑی دیر کے لیے آف کر دو"آج ہر چیز وزنی لگ رہی ہے۔ موبائل اٹھانا وزنی۔ جواب دینا وزنی۔ "میں ٹھیک ہوں" کہنا سب سے زیادہ وزنی۔پتا ہے سب سے تھکاوٹ کس بات سے ہے؟ روز خود کو سنبھالنے سے۔ روز "سب ٹھیک ہے" کا ڈرامہ کرنے سے۔ روز اس خالی جگہ کے ساتھ رہنے سے جو اس کے جانے کے بعد رہ گئی تھی۔تھکے ہوئے لوگ کمزور نہیں ہوتے۔ تھکے ہوئے لوگ وہ ہوتے ہیں جنہوں نے بہت دیر تک مضبوط رہنے کی کوشش کی ہو۔اور اداس لوگ برے نہیں ہوتے۔اداس لوگ وہ ہوتے ہیں جن کا دل ابھی زندہ ہے۔ مردہ دل کبھی اداس نہیں ہوتے۔ #CapCut#trending?song🔥fyp📣foryou#urdupoetry#foryou