@swabi_police: پریس ریلیز 23 جولائی 2026 *ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کا عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدام، روزانہ عوامی درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری* *ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* عوام کو بروقت انصاف اور بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کے عزم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں شہریوں کی درخواستیں اور مسائل خود سنتے ہیں۔ ہر سائل کو مکمل توجہ اور اطمینان کے ساتھ سنا جاتا ہے تاکہ کسی بھی درخواست یا شکایت کا منصفانہ اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔ موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈی پی او صوابی متعلقہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او یا دیگر ذمہ دار افسران کو فوری کارروائی کے لیے درخواست مارک کرتے ہیں اور انہیں چند روز کی مہلت دیتے ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کی غیر جانبدارانہ جانچ کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے مسئلے کا مستقل اور منصفانہ حل نکالا جا سکے۔ *ڈی پی او صوابی* نے واضح کیا کہ مظلوم، غریب، لاچار اور بے سہارا شہریوں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر درخواست کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر سائل کے ساتھ خوش اخلاقی، شفافیت اور قانون کے مطابق پیش آیا جائے۔ *#ترجمان ضلعی پولیس صوابی*

SWABIPOLICE
SWABIPOLICE
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 23 July 2026 14:10:27 GMT
1515
172
0
3

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @swabi_police, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About