@mubashir.baig73: تراشنے والا (حسنِ ظن): جو شخص دوسروں میں خوبیاں دیکھتا ہے اور ان کے اچھے پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے، وہ دراصل حسنِ ظن سے کام لے رہا ہوتا ہے۔ ایسا انسان پرامید اور مثبت سوچ کا حامل ہوتا ہے، جو دوسروں کی نیتوں اور اعمال میں خیر تلاش کرتا ہے۔ کریدنے والا (سوءِ ظن یا بدگمانی): جو شخص صرف خامیاں نکالنے میں لگا رہتا ہے، وہ سوءِ ظن کا شکار ہوتا ہے۔ اس کی نگاہ ہمیشہ نقص اور کمزوری پر ٹکی ہوتی ہے، جو دلوں میں کدورت پیدا کرتی ہے۔ #10000KFlowers #pencil sketch set with eraser #DeepLines #غم_دوراں #SadLines
الفاظ کبھی آئینہ نہیں ہوتے...
وہ صرف زاویے ہوتے ہیں۔
کچھ لوگ پتھر میں بھی مجسمہ دیکھ لیتے ہیں،
اور کچھ چہرے میں بھی دراڑیں تلاش کرتے رہتے ہیں.
شاید فرق نگاہ کا نہیں،
باطن کی آب و تاب کا ہوتا ہے۔
کیونکہ انسان دوسروں کو کم،
اپنے اندر آباد دنیا کو زیادہ پڑھتا ہے۔
ابو عبدالعزیز رائٹس
2026-07-24 22:41:33
0
To see more videos from user @mubashir.baig73, please go to the Tikwm
homepage.