@amk.pakistan: سیاست میں باوجود اختلاف کے شرافت اور مروت ہی سیاست کا اصل حسن ہے۔ یہی حسنِ اخلاق ہی نبی پاک ﷺ کی سنت ہے۔ محترم مولانا قاسم صاحب ہمارے سیاسی حریف ضرور ہیں لیکن نہایت قابل احترام ہیں۔ 2013 سے تین بار ان سے قومی اسمبلی کی سیٹ پہ ہمارا مقابلہ ہوا ہے۔ الیکشن تو گزر جاتا ہے لیکن کبھی بھی ان کے احترام میں کمی نہیں آنے دی اور انہوں نے بھی ہمیشہ شفقت و محبت فرمائی ۔ مولانا صاحب حج سے واپس تشریف لائے تھے۔ ہم سب انکے مدرسہ جا رہے تھے مبارک باد دینے کہ اچانک ان سے راستہ میں ہی ملاقات ہو گئی۔ اللّٰہ سے انکی صحت و درازئی عمر کے لیئے دعا گو ہوں۔ پیغام بس یہی ہے کہ سیاست کا مطلب ذاتی لڑائی کبھی نہیں ہوتا۔سیاست ضرور کیجئے لیکن ایک دوسرے کے باہمی احترام میں کبھی بھی کمی نہ آنے دیجئے۔ یاد رکھیے ہارجیت لوگ بھول جاتے ہیں لیکن رویے یاد رہ جاتے ہیں۔ #alimuhammadkhan #alimuhammadkhant#unfreezemyacountforyou#foryoupageeo