@thinker1766: پرسوں ہمارے علاقے ورسک پشاور میں پیش آنے والا گھریلو جھگڑا ایک دل دہلا دینے والے سانحے میں بدل گیا اس افسوسناک واقعے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے والد ایک اور بھائی اور ایک راہگیر شدید زخمی ہوئے غصے کے چند لمحے پوری زندگی کی خوشیاں چھین سکتے ہیں اختلافات ہر گھر میں ہوتے ہیں مگر ان کا حل تشدد اسلحہ یا انتقام نہیں بلکہ برداشت صبر مکالمہ اور قانون کا راستہ ہے باچا خانؒ نے فرمایا: “عدم تشدد کمزوروں کا ہتھیار نہیں بلکہ بہادروں کا راستہ ہے۔” آئیے اس المناک واقعے سے سبق سیکھیں اور اپنے گھروں اور معاشرے میں برداشت، محبت، مکالمے اور عدم تشدد کو فروغ دینے کا عہد کریں، تاکہ آئندہ کسی خاندان کو ایسی ناقابلِ تلافی محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، اور ہمارے معاشرے میں امن، صبر اور بھائی چارہ قائم رکھے۔ آمین۔ Whenever war, hatred, and violence prevail, they reveal the tragic failure of human thought, wisdom, and moral conscience.” — Bacha Khan #nonviolence #ChoosePeace #StopViolence #NonViolence #PeaceBeginsAtHome