@._ehlezarf: 'عورت ' مجھے عورت نہیں ہونا ۔! اگرچہ کہ میں عورت ہوں مروّت اور کرم مجھ میں محبت کا ہے نَم مجھ میں وفا کا نام جَپتی ہوں جفا سے صاف بچتی ہوں میں پردہ پوش اپنوں کی امینہ کتنے رازوں کی محبت کی قدر مجھ سے ہے آدم با ثمر مجھ سے مجھے سب نے سراہا ہے کس و ناکس نے چاہا ہے میرا منشاء نہیں دولت میرا مدعا نہیں راحت ازل سے آج تک ہر دَم یہ ہی ہے بس مرا اک غم کبھی کُھل کے نہ جیتی ہوں ہمیشہ ڈر میں رہتی ہوں کہ جانے کب کوئی اٹھ کے کوئی الزام نہ دے دے کوئی کمزوری ہاتھ آئے کوئی انگلی نہ اٹھ جائے میری نیکی ، میری ہستی میرا گھر، بار ، گِرہستی ہمیشہ زَد پہ رہتے ہیں سزا کی حد پہ رہتے ہیں کہ نیکی کی سنَد مجھ کو سدا درکار ہوتی ہے کہ عورت کی خطا مطلب وہ بد کردار ہوتی ہے۔۔۔ #عورت #بیٹی #طوائف #followme #grow @hm_glowup