@sarsubashahfoundation: الحمدللہ! غلامانِ مصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ سرصوبہ شاہ کے زیرِ اہتمام ابھی ایک ماہ کی بہترین کارکردگی مستحق بچیوں کے لیے جاری سلائی کڑھائی کورس نے پہلے ہی ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں 22 بچیوں کو نہ صرف بہترین تربیت فراہم کی جا رہی ہے بلکہ ان کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات اور مکمل سکیورٹی کے انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح بوائز کے لیے جاری کمپیوٹر کورسز اور ٹیوشن سینٹر بھی اپنی مثال آپ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو کہ علاقے میں تعلیمی بہتری کا ایک روشن باب ہیں۔ یہ تمام کامیابیاں قبلہ سید رسول صاحب کی سرپرستی اور تمام کمیٹی اراکین کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہیں، جو یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نیک مشن کو مزید وسعت عطا فرمائے اور اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔