@mohsin_ranjhaofficial: گرنا پٹھاناں قبرستان کے مقام پر اسٹڈ نمبر 4 کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ وہ حساس مقام ہے جہاں دریائے چناب کے شدید کٹاؤ کے باعث تقریباً 40 قبریں دریا برد ہو گئیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے، اور ہمیں دلی دکھ ہے کہ ان قبروں کو محفوظ نہ رکھا جا سکا۔ تاہم اب بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا صاحب کی مسلسل کاوشوں اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر حفاظتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، تاکہ باقی قبرستان، دریا کے کنارے اور آس پاس کی زمین کو مزید کٹاؤ سے محفوظ بنایا جا سکے۔ ہمارا عزم ہے کہ ماضی کے نقصان سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں عوام کے جان و مال اور ان کے بزرگوں کی آخری آرام گاہوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ یہ منصوبہ نہ صرف موجودہ قبرستان کو محفوظ بنائے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مضبوط حفاظتی دیوار ثابت ہوگا۔