@malikshah765: تمہاری یادیں مجھے سکون نہیں دیتیں، بلکہ ہر گزرتی رات کے ساتھ میرے دل کے زخموں کو اور بھی گہرا کر دیتی ہیں۔ تمہارا خیال آتے ہی وہ تمام ادھورے وعدے، ٹوٹے ہوئے خواب اور خاموش جدائياں ايك ساتھ میری روح پر دستک دینے لگتی ہیں۔ میں نے بہت کوشش کی کہ تمہیں بھلا دوں مگر تمہاری یاد نے ہر بار میری تنہائی کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنا ليا اب تو حال یہ ہے کہ تمہارا نام بھی سن لوں تو آنکھیں نم ہو جاتی ہیں، کیونکہ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں مگر دل سے کبھی نہیں جاتے۔ تمہارے بعد مسكرانا بهى ايك ادا بن گئی ہے، ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ اندر سے میں ہر روز تھوڑا تھوڑا بکھر رہا ہوں۔ كاش تم ايك لمحے کے لیے میرے دل کا بوجھ محسوس کر سکتی پھر شاید تمہیں معلوم ہوتا کہ تمہاری یادیں محبت نہیں، ايك عمر بھر كى سزا بن چکی ہیں۔ تمہاری یادیں مجھے سکون نہیں دیتیں... وہ ہر روز مجھے یہ احساس دلاتی ہیں کہ کچھ لوگ بھلائے نہیں جاتے، صرف خاموشی سے برداشت کیے جاتے ہیں۔