@m_saddam_sajid: عام طور پر ایسا تب ہوتا کہ جب بارش ہے آثار دیکھ کر اس رات چارپائیاں باہر نکالی ہی نہ گئی ہوتیں اور ایک آدھ چارپائی کہ جس پر بیٹھ کر شام کے وقت خواتین سبزی کاٹ رہی تھیں وہ اتفاق سے باہر ہی رہ گئی ہوتی ۔ تو صبح پتا چلتا کہ وہ چارپائی بارش میں بھیگ کے اکڑ گئی ہے اور ایک سمت سے اونچی ہوچکی ہے ۔۔۔ اسے اگر دبا کر بٹھایا جاتا تو وہ دوسری سمت سے اونچی ہو جاتی تھی۔ چنانچہ پھر گلی سے سارے بچوں کو بلوا کر چارپائی پر دونوں سمت بٹھایا اور کُدوایا جاتا تاکہ اس کی اکڑن ختم ہو اور اس کا بلند حصہ دب کر برابر ہو جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بدقسمتی سے آج کے دور میں بہت سے رشتے ناطے بھی برسات میں بھیگی چارپائی کی مانند ہوتے ہیں۔ ان کی نہ ختم ہونے والی اکڑ ۔ ایک کو راضی کرو تو دوسرا ناراض دوسرے کو راضی کرو تو پہلا خفا۔ گویا چارپائی کے ایک سمت کو دبانے سے دوسرے کا بلند ہو جانا دوسرے حصے کو دبانے سے پہلا حصہ بلند ہو جانا ۔ رشتے داریاں نبھاتا نبھاتا انسان خود برسات میں بھیگی چارپائی کی طرح ڈاما ڈول ہو جاتا ہے ۔ نجانے لوگ کیوں بھول جاتے ہیں ۔۔۔ کہ جو چارپائی کسی طور بھی سیدھی نہ ہورہی ہوتی تھی ۔۔۔ اسے توڑ کر چولہے کے لیے ایندھن بنا لیا جاتا تھا !! #foryoupage #m_saddam_sajid #fypviralvideo #trending #viralview1milion
یہ دو لائنیں پڑھ کھوگیا ماضی کی یادوں میں۔
ہائے بچھڑے لوگ پیارے لوگ ۔ایک ایک کر کرکےسب چلےگئے
2026-07-24 23:51:36
114
MANNAN WAQAS :
Exactly
2026-07-29 10:35:03
0
Saleem Babar :
بھائی ہمارا آج بھی یہی چلتا ہے۔۔
😅😅😅😅😅
لیکن ہم صرف تین افراد ہیں اس لئے بھگدڑ نہیں مچتی
سب سے پہلے میں اور میری وائفی امی جو سنبھالتے ہیں انکا سیٹ۔۔ محفوظ کرتے ہیں
پھر منجی بسترے سمیٹتے ہیں۔۔۔۔
ہماری اولاد نہین ہے۔۔۔۔🥺
2026-07-25 06:13:54
43
Darvaish Jee :
جی بلکل یہی صورتحال ہوتی تھی جیسے ہی بارش کی ہلکی پھوار پڑتی سب سے چادر اوڑھ کر ڈھیٹ بنے لیٹے رہتے ہیں جونہی بارش جوبن پہ آتی سب ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ۔کوئی پائینتی سے بستر اٹھاتا ہماری ڈیوٹی چارپائیوں کو محفوظ مقام تک پہنچانا ہوتا تھا سب سے دلچسپ کردار اس گھر کے سربراہ کا ہوتا تھا وہ اپنی والدہ کو گود میں اٹھاتے اور بارش سے محفوظ جگہ پر گود میں لیکر بیٹھ جاتے اس وقت تک جب انکا بستر برآمدے میں لگ نہیں جاتا تھا پھر وہ انہیں قیمتی اثاثے کی طرح بستر پر لٹا دیتے ۔اس دوران سب بچے باپ دادی پر ہنستے کہ ابا نے کاکی اٹھائی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اف واقعی اس پوسٹ نے ماضی کے خوبصورت ترین دور میں دھکیل دیا ۔واہ کیا دور تھا۔۔۔۔۔۔۔
2026-07-25 08:01:50
47
دلِ مضطر :
گھر کے سارے بزرگ آنکھوں میں آگئۓ جو بڑے سے صحن میں پانی چھڑکر چارپائیاں مینج کرتے ہوۓ اپنے اپنے کچن میں کھانوں کی انسٹرکشنس دے رہیے ہوتے اور ہم ایک چارپائی سے دوسری پہ پھلانکتے ہوۓ لمبی قطار عبور کرتے اور دادی کی ڈانٹ پکھے تو بچ جاو 😂
2026-07-25 04:24:07
29
Amina sadaqat :
کیا میں یہ کاپی کر سکتی ہوں ؟
2026-07-25 01:06:33
10
Zeeshan Ahmad :
پتہ نہی کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہے کہ نہی جب پرانے کچے گھر تھے تب دل کرتا تھا ک پکے بن جایئں اب دل کرتا ہے کہ دوبارہ سے وہ وقت لوٹ آے کچے گھروں والا ۔۔۔۔
2026-07-25 16:18:57
33
Bia :
اج وہی بچے بڑے ہو کر پرسکون کمروں میں اے سی میں سوتے ہیں پر یقین مانے ان کے دل اج بھی انہی چھتوں پر رہ گئے ہیں رات کو اسمان پر ستارے گننا چاند کو اپنی جگہ سے ہٹتے دیکھنا اور کی راتوں میں گیلے بستر میں سونا اج کے بچوں کو کیا پتہ کہ کیا حسین دن تھے وہ
2026-07-25 17:52:37
51
jiqbalmalik :
بالکل صحیح. ہمارا کام تھوڑا زیادہ مشکل ہوتا تھا کہ ہم چھت پر سو رہے ہوتے تھے. وہاں سے چارپائیوں کو نیچے لٹکانا اور اتار کے اندر لے جانا اور پھر اس انتظار میں رہنا کہ بارش کب رکتی ہے کیونکہ اس وقت بجلی نہیں ہوتی تھی اور کمروں میں گرمی ہوتی تھی.
2026-07-25 06:07:03
21
AnonymousSagar :
یہ لائنیں پڑھ کر میں ماضی کی یادوں میں کھو گیا ہوں
ہائے بچھڑے لوگ پیارے لوگ ۔ایک ایک کر کرکےسب چلےگئے
2026-07-25 05:14:03
13
Rumi :
وہی زمانہ اچھا تھا۔۔اب تو کچھ بھی پہلے جیسا نہیں۔۔
2026-07-25 03:09:15
16
Alhamdolillah :
blkl asy hi tha bchpn
2026-07-25 05:54:58
1
Ludo Dangal :
ماضی کی پوری فلم آنکھوں سامنے چلنے لگی
2026-07-25 08:09:01
3
🛡️𝙈𝙚𝙝𝙖𝙧 𝘽𝙖𝙗𝙖🛡️ :
yeh pehle hi copy right Hai
2026-07-25 04:30:21
3
Saifi Khan :
جی بلکل ٹھیک کہا اپ نے میں گھر میں سب سے چھوٹی تھی لہذا کوئ کام نہیں کرتی تھی میرے ابو ماشاءاللہ بہت ہی ایکٹو تھے وہ بارش سے پہلے ہی اٹھ جاتے امی اور ابو مل کے پہلے ہم بہن بھائیوں کو ٹھکانے لگاتے🤣 پھر گھر کا باقی سامان سمیٹتے ہمیں پتا ہی نہیں چلتا تھا اتنے مزے سے ایک دفعہ اٹھ کے پھر میٹھی نیند سو جاتے اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہے
2026-07-25 16:11:50
6
Malik Shahzad Iqbal Bhachar :
کتنا حسین زمانہ تھا🥺
2026-07-25 06:48:29
1
Ch.Farooq99 :
boht khob likha hai Alfaz nhi dad deny ko
2026-07-25 07:29:00
3
zeeshanyounas98 :
چارپائی کو سیدھا تو ہم کر ہی لیتے تھے دونوں سائیڈز سے ایک ایک بندہ ایک وقت میں اوپر چڑھ کے صحیح کرتا تھا۔یہ الگ بات ہے وہ منجی وقتی طور پر سیدھی ہو جاتی تھی چاہے بعد میں پھر ویسی ہی ہو جائے۔ لیکن آجکل کے رشتے وقتی طور پر بھی صحیح نہیں ہوتی
2026-07-25 11:17:41
12
Bsardar :
kia kia yad dila dia😳😳
2026-07-25 03:47:14
2
Shuff Jutt :
bari bt ki ap ny
2026-07-25 06:49:27
1
🖤 :
ak haseen yad 🥰
2026-07-24 18:27:06
3
Aashir__Tanveer___♥️ :
2026-07-25 03:20:24
2
zameer ul hassan :
وہ اچھا وقت تھا مخلص لوگ تھے
2026-07-25 01:25:16
2
دلِ مضطر :
پلیز کیپشن پلیز
2026-07-25 04:20:45
2
To see more videos from user @m_saddam_sajid, please go to the Tikwm
homepage.