@waqas.siddiqueofficial: کسی کو بے عزت کرنے کے لیے الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی لہجہ بدل دینا، نظریں پھیر لینا، اور جواب دیر سے دینا یا دینا ہی نہیں، یہی کافی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بے عزتی صرف اونچی آواز میں کہی گئی بات یا سخت الفاظ سے ہوتی ہے۔ مگر حقیقت اس سے مختلف ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ تذلیل وہ ہوتی ہے جو خاموشی سے اپنے رویوں سے کی جائے۔ جب کوئی آپ سے بات کرتے ہوئے اچانک لہجہ بدل دے، جب آپ کی طرف دیکھنا چھوڑ دیا جائے یا نظر ملا کہ بات ہی نہ کی جائے، یا جب آپ کے سوال کا جواب جان بوجھ کر تاخیر سے دیا جائے یا دیا ہی نہ جائے، تو الفاظ کے بغیر بھی ایک واضح پیغام پہنچا دیا جاتا ہے کہ آپ اہم نہیں ہیں۔ ہر انسان کے اندر احساس ہوتا ہے جو یہ بھانپ لیتا ہے کہ سامنے والا اسے نظرانداز کر رہا ہے۔ آپ نے خود بھی محسوس کیا ہوگا کہ کسی مقام پر جب آپ کی بات کا جواب سرسری انداز میں دیا گیا، یا آپ کو جواب دینے کے قابل ہی نہیں سمجھا گیا، تو تکلیف الفاظ سے کہیں زیادہ گہری تھی۔ یہ خاموش رویے دراصل ایک پیغام ہوتے ہیں، اور غیرت مند انسان یہ پیغام صاف سمجھ جاتا ہے۔ اکثر ہم خود بھی، جانے انجانے میں، یہی رویہ کسی اور کے ساتھ دہرا دیتے ہیں۔ جب ہم کسی سے ناراض ہوں یا اسے کم اہمیت دینا چاہیں، تو ہم چیخنے چلانے کی بجائے خاموشی، بے التفاتی اور سرد رویے کا سہارا لیتے ہیں، کیونکہ یہ زیادہ مؤثر طریقہ ہے کسی کو یہ احساس دلانے کا کہ وہ غیر اہم ہے۔ یہی خاموش تذلیل رشتوں میں دراڑ کی سب سے بڑی وجہ بنتی ہے۔ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ایسے رویے اکثر بغیر کسی جھگڑے کے، بغیر کسی الزام کے، انسان کی عزتِ نفس کو چپکے سے مجروح کر دیتے ہیں۔ اور جو زخم خاموش رویوں سے لگے، وہ اکثر زیادہ دیر تک رہتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آپ کا اپنا خاموش رویہ، کسی اور کے دل میں کیا اثر چھوڑ رہا ہے؟ اگر یہ تحریر آپ کے دل کو چھو گئی ہو تو اسے شیئر کریں، شاید کسی کا رویہ بدل جائے۔ تحریر: وقاص صدیق | حرف ہنر اور احساس Follow & Promote #وقاص_صدیق #حرف_ہنر_اور_احساس #UrduLiterature #Tone #emotionalhealth

Waqas Siddique وقاص صدیق
Waqas Siddique وقاص صدیق
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 24 July 2026 16:33:48 GMT
46176
662
39
83

Music

Download

Comments

hyderwarraich58
HaiderWarraich58 :
absolutely
2026-07-25 03:08:57
1
ishqeaseer
Aseer-e-ishq :
well Said 👌
2026-07-24 19:32:15
1
meer_sahab0785
meer_sahab0785 :
2026-07-25 10:28:13
1
inosentrajpoot5597
InosentRajpoot :
بہترین ۔۔۔۔ دوست خوش رہو
2026-07-25 04:36:12
2
munawaralimastoi
Munawar Ali Mastoi 🖋️📚 :
2026-07-25 09:12:05
1
afridi..904
Saلeem.Afرidi.904 :
2026-07-25 07:17:29
1
fawad.manj
FAWAD MANJ :
بہت سچی بات ہے لیکن اب ہمارا معاشرہ تباہ ہو چکا ہے ایسے حساس لوگ نظر نہیں آتے جو عزت دینا جانتے تھے اب مطلب اور پیسے کو زندگی کا سہارا سمجھ لیا بے وقوف لوگوں نے حقیقت سے دوری اپنی من مانی اللہ تعالیٰ کی نہ فرمانی تکبر جھوٹ لالچ کا سہارا لینا منافقت اس معاشرے کا وطیرہ بن چکا ہے غیرت ایمان کدھر ہے
2026-07-24 21:41:37
2
abdullah1.ch5
Abdullah1 Ch :
Dunia ki masrufiyaat Benghazi ki wajah se zadah ho gay hain , Mobile phone n physically jawaab barwaqt nai diya ja saktah ,
2026-07-25 06:50:44
1
mian_shanii_007
Shanii :
right
2026-07-24 16:41:17
1
abdulsattarkhaskheli21
Sattar Khaskheli ستار خاصخيلي :
belkul 💯
2026-07-24 16:38:20
1
user843964670
Naseer Ahmad :
بھائی ہر کوئی دنیا میں اکیلا ہے اکیلا جائے گا کوئی ضرورت نہیں ہے کسی کو ساتھ ملانے کی دوستی کرنے کی اپنی کرو
2026-07-25 10:55:07
1
user843964670
Naseer Ahmad :
دنیا میں سب سے اچھا انسان وہ ہے جو لوگوں سے دوستی لا رکھے اپنے کام سے کام رکھیں بیوقوف لوگوں سے دوستی رکھنے کا فائدہ ہی کوئی نہیں ہے
2026-07-25 10:54:50
1
najafali_1gmail.com
najaf ali :
tazleel ya bezte oske ke jate hai jo izt dar ho doosru pe jhoote tohmaten lgane wale apny bary me kia kahen gay
2026-07-25 07:01:36
1
aqeelahmed0770
aqeelahmad :
💯💯💯
2026-07-24 18:51:51
1
aqeelahmed0770
aqeelahmad :
🥰🥰🥰
2026-07-24 18:51:53
1
userpz2twuzdrc
khalid rehman :
💝❤️💞😥😥😥💞❤️💝
2026-07-24 17:29:52
1
ummibukhari
💕𝕞𝕦𝕣𝕤𝕙𝕒𝕕 zadi💕 :
🥺🥺🥺😔
2026-07-24 18:16:43
1
mf30166
GOR 1 Lahore :
👌👌👌
2026-07-25 07:34:34
1
To see more videos from user @waqas.siddiqueofficial, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About