@duadani5: ماں دنیا کی وہ وحید ہستی ہے جسکی محبت میں کوئی ملاوٹ نہیں ہوتی۔ہم چاہے زندگی کے کسی بھی مقام پر پہنچ جائیں ماں کی گود سے زیادہ پرسکون اور محفوظ جگہ پوری کائنات میں کہیں نہیں ملتی ۔جب ماں کو ذرا سی بھی تکلیف یا بیماری میں دیکھے تو دل خون کے آنسو روتا ہے ۔کیونکہ انکا ہنستا مسکراتا چہرہ ہی ہمارے پورے گھر کی رونق اور ہماری زندگی کا اصل سکون ہوتا ہے ۔انکی قربانیوں کا قرض ہم زندگی بھر کبھی نہیں اتار سکتے ۔یا رباالعزت ۔میری ماں کے جسم میں ایسی شفا عطا فرما کہ ہر درد اور بیماری اُن سے ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے ۔الہیٰ اانہیں صحت،تندرستی اور ایمان والی لمبی عمر عطا فرما اور انکا یہ خوبصورت سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھنا ۔آمین ثما آمین 🫀🥀#repost #duet #foryoupag #fyppp #deeplines