@inamzebofficial: جعلی ویزے کے نام پر 22 لاکھ روپے ہتھیانے والے ایجنٹ سے رقم واپس دلوادی گئی صوابی: ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی ہدایت پر جعلی ویزے کے نام پر شہری سے 22 لاکھ روپے وصول کرنے والے ایجنٹ سے رقم واپس دلوادی گئی۔ پولیس کے مطابق وزیر آباد ڈاگئی کے رہائشی ناصر علی نے شکایت درج کرائی تھی کہ ایجنٹ شکیل خان نے بیرونِ ملک ملازمت اور ویزے کا جھانسہ دے کر 22 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ڈی پی او صوابی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ اور چوکی اعظم آباد انچارج کو کارروائی کی ہدایت کی۔ چوکی انچارج نصیب جان کی کوششوں سے فریقین کے درمیان مصالحت ہوئی، جس کے بعد ایجنٹ نے اسٹامپ پیپر پر ایک ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کی تحریری ضمانت دی۔ درخواست گزار نے صوابی پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ #inamzebofficial #Tahsilrazar #Swabipolice