@mr.kaleem302: 😭😭😭🤲🤲🤲صادق آباد: بینک اسلامی کے سامنے فائرنگ، ایک شخص زخمی بینک اسلامی کے باہر گولیاں چل گئیں، حاجی نواب زخمی صادق آباد: بینک اسلامی کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی کی شناخت حاجی نواب کے نام سے ہوئی ہے، جو بظاہر ملتان کا رہائشی اور قومیت کے لحاظ سے پٹھان بتایا جا رہا ہے۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔ صادق آباد: بینک اسلامی کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے نواب اور مبینہ ملزم جہانزیب دونوں کا تعلق سوات سے ہے اور وہ اس وقت ملتان میں مقیم ہیں۔ دونوں بینکوں، پیٹرول پمپوں اور دیگر اداروں کو ڈیزل سپلائی کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم جہانزیب کو اس بات پر رنجش تھی کہ نواب اس کے گاہکوں کو بھی ڈیزل فراہم کر رہا تھا، جس پر دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آ رہا تھا۔ آج بینک کے جنریٹر کے لیے ڈیزل کی فراہمی کے دوران دونوں کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد مبینہ طور پر جہانزیب نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نواب گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا، جبکہ مبینہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ادھر بینک اسلامی کے سامنے فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں نصب کروڑوں روپے مالیت کے سی سی ٹی وی کیمروں کی افادیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال ہوتے تو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری مدد مل سکتی تھی۔ تاہم مقامی حلقوں کے مطابق متعدد کیمرے عرصے سے مینٹیننس نہ ہونے اور مناسب دیکھ بھال کے فقدان کے باعث غیر فعال پڑے ہیں، جس سے تحقیقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے سی سی ٹی وی نظام کا فوری آڈٹ کیا جائے، خراب کیمروں کو فعال بنایا جائے اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی شناخت میں اس نظام سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ #Sadiqabad #RahimYarKhan #BreakingNews #PunjabPolice #Shooting @ابوبکر خـان @🎶مسٹر سلمان اتمانخیل 🎶 @𝙱𝚒𝕃𝕃𝙰 𝙱ر𝙰𝙽ڈ 𝟽𝟷𝟷 @🍂 Alhaj 🍂 @🤨𝐙𝐎𝐇𝐀𝐈𝐁 𝐊𝐇𝐀𝐍 711🤨