@baadshah6692: الٹتے ٹرک کو سہارا دینے والے مصری ڈرائیور نے سب کے دل جیت لیے مصروف شاہراہ پر اچانک الٹتے ٹرانسپورٹ ٹرک کو اپنی حاضر دماغی سے سہارا دے کر ممکنہ بڑے حادثے اور بھاری نقصان سے بچانے والے مصری ٹرک ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ ڈرائیور کی بروقت کارروائی اور بہادری نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، جبکہ معروف اماراتی تاجر خلف احمد الحبتور بھی اس کے معترف ہوگئے۔ انہوں نے اس اقدام کو بہادری، بہترین حکمتِ عملی اور بے غرضی کی شاندار مثال قرار دیتے ہوئے ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ #viral #funnyvideos #100k #following #viralvideo