@kp_police0: پشاور کے علاقے گور گٹھڑی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران بدنام زمانہ عادی مجرم اور ٹک ٹاکر ماصل اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہل اک ہوگیا، جبکہ پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رہزنی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ رائیڈر اسکواڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رائیڈر اسکواڈ کا اہلکار حیدر علی زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اشتہاری ملزم ماصل اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہل اک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہ لاک ہونے والا ملزم مختلف تھانوں کو رہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔